اپوزیشن سے 50 سوال کیے ایک بھی جواب نہیں آیا، وزیر ریلوے شیخ رشید

رشید
Loading...

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا پھیلنے اور دہشتگردی کا خدشہ ہے، عمران خان نے اپوزیشن کو جواب دے دیا،

این آر او نہیں دیا جائے گا، 31 دسمبر سے 20 فروری اہم ہے، نتیجہ نکل آئے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے 50 سوال کیے ایک بھی جواب نہیں آیا، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگ گئے،

ایک سال ہوگیا نواز شریف ہسپتال گئے نہ ہی علاج کرایا، نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا مولانافضل الرحمان مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی والے استعفے دے کر کیا کریں گے، آئندہ سندھ بھی نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمان کی 9 سیٹیں ہیں، ان کا کچھ نہیں جانا۔

Loading...

چارسدہ میں زینب زیادتی و قتل کیس کے ملزم نے اقرار جرم کرلیا

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہو رہی ہے، امن و استحکام میں افواج پاکستان کا اہم کردار ہے، پاک فوج کیخلاف بیرونی طاقتیں سازشوں میں مصروف ہیں،

پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نےکہا امریکی جریدے نے بھارت کو دہشتگردی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں