اب آپ اپنے گم ہونے والے ائیر پوڈز آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں…!

ائیر پوڈز
Loading...

اس بات سب ہی جانتے ہیں کہ ایپل کے ائیر پوڈز خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے اور اگر کوئی شخص ان ائیرپوڈز کو خرید بھی لیتا ہے تو اس کے دل میں بس ایک ہی خوف منڈلا رہا ہوتا ہے کہ کہیں یہ گُم نہ ہو جائیں۔

اکثر ہم باہر نکلتے وقت یا بس اور ٹرین وغیرہ میں ان ائیرپوڈز کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور اگر یہ کبھی آپ کے کان سے نکل کر گر جائے تو اسے ڈھونڈنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

جاپان میں لوگوں کے ائیر پوڈز گمنا اب ایک مسئلہ بن چکا ہے، کلٹ آف میک کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران ٹوکیو میں تقریباً 78 اسٹیشنز سے ائیرپوڈز گم ہوجانے کے 850 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

Loading...

ڈمپلز والے لوگوں کیلئے بری خبر آگئی ….!

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایسٹ جاپان ریلوے اور جے آر ایسٹ نے ٹیکنالوجی کمپنی پیناسونک کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے اور ایک ویکیوم کی طرح ڈیوائس تیار کی جو ائیرپوڈز ڈھونڈنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

یہ ڈیوائس ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جسے ایک اسٹیشن پر ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

اسٹیشنز کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر ٹرین سے ائیرپوڈز اٹھانے کے لیے گریبر ٹول کا استعمال کرتے ہیں اور اس گریبر ٹول سے ایپل کی ائیرپوڈز پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

(Visited 39 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں