کچھ لوگ نیند میں باتیں کیوں کرتے ہیں…؟

نیند میں باتیں
Loading...

آپ نے ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہونگے جو نیند میں اپنے آپ سے باتیں کرتے ہیں اور انہیں اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ 99 فیصد افراد کو اپنی زندگی میں اس بات کا تجربہ ہوا ہوتا ہے. یا ہر شخص نے کسی دوسرے انسان کو نیند میں بات کرتے ہوئے ضرور دیکھا ہوگا. نیند میں باتیں کرنا عموماً بے ضرر سا ہے.

اس کے لیے کسی علاج کی ضرورت پیش نہیں آتی جب کوئی نیند میں بات کرتا ہے تو اس کے ساتھ سونے والے شخص کی نیند ضرور خراب ہوتی ہے اور وہ اکثر ڈر جاتا ہے لیکن آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ ہم نیند میں بات کیوں کرتے ہیں ؟ ہم نیند میں کس سے بات کر رہے ہوتے ہیں ؟

اس کے متعلق سائنس نے اب تک جو کچھ جانا ہے وہ درج ذیل ہے.

زیادہ چائے پینے والوں کو ماہرین نے بری خبر سنا دی….!

جنیاتی اثر

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت بعض اوقات خاندان کے ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتی ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ نیند میں باتیں کرتے ہیں ان کے پیدا ہونے والے بچے بھی ایسے ہوتے ہیں.

loading...

پرسکون نیند نہ آنا

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں پرسکون نیند نہیں آتی ایسے لوگ پرسکون نیند نہ آنے کی وجہ سے نیند میں باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں. اس کے علاوہ کچھ لوگ نیند میں چلتے بھی ہیں یا ان کو ڈراؤنے خواب بھی آتے ہیں

نیند کی کمی

نیند میں کوئی بھی کچھ بھی بول سکتا ہے مگر کچھ عناصر خصوصاً نیند کی کمی بھی اس کی ممکنہ وجہ ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند میں باتیں کرنے والے اکثر لوگ نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ جب جسم کو آرام نہیں ملتا تو اس کا اثر دماغ پر ہوتا ہے اور نیند کا معیار متاثر ہوتا ہے۔

ادویات کا استعمال

کچھ لوگ جو کسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور اس سے متعلقہ دوائیاں لے رہے ہوتے ہیں ایسے افراد جو آیات کے اثرات کے رسی نیند میں باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں.

کیا اس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے؟

سائنسداں اب تک کوئی ایسا واضح طریقہ دریافت نہیں کرسکے ہیں جس سے نیند میں باتیں کرنے سے بچا جاسکے مگر کچھ عادات میں تبدیلیاں لاکر اس میں کسی حد تک مدد ملتی ہے۔

ان عادات میں سونے کے وقت سے کچھ دیر پہلے زیادہ کھانے سے گریز، آرام دہ بستر اور تکیے، شام کو کیفین کے استعمال سے بچنا اور نیند کا ایک طے شدہ معمول اپنانا شامل ہیں

(Visited 55 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں