ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا میٹ 40 سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں ایپل کے نئے آئی فون 12 سے بہتر پروسیسر ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پروسیسر آئی فون میں استعمال کی گئی چِپ کی طرح ’فائیو نینومیٹر‘ تیکنیک پر ہی بنایا گیا ہے۔ ہواوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کے پروسیسر میں اربوں ٹرانزسٹر نصب ہیں جو ایپل کے اے 14 پروسیسر سے 30 فیصد زیادہ ہیں۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان خصوصیات کے باعث ان کا نیا میٹ 40 سمارٹ فون آئی فون 12 سے زیادہ طاقتور ہے۔
تاہم ہواوے نے کہا ہے کہ ان کے پاس اِن چپس کی کمی ہے جو میٹ 40 میں استعمال کی گئی ہیں کیونکہ یہ چِپ امریکہ سے برآمد کی جا رہی تھی مگر رواں برس ستمبر سے امریکہ نے چین پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ہواوے نے فلیگ شپ میٹ 40 سیریز کے 4 فونز متعارف کرادیئے
اس کا مطلب ہے کہ اگر کمپنی کے پاس کیرن 9000 نامی یہ پروسیسرز ختم ہو گئے تو ایک عرصے کے بعد مزید میٹ 40 سمارٹ فون نہیں بنا سکیں گے۔
پوری دنیا میں فی الحال صرف دو کمپنیوں کے پاس فائیو نینو میٹر کی چِپ بنانے کی صلاحیت ہے۔ ان میں تائیوان کی ٹی ایس ایم سی اور جنوبی کوریا کی سام سنگ شامل ہیں۔امریکی پابندیوں کے باعث دونوں کمپنیوں کو منع کیا گیا ہے کہ وہ یہ چِپ یا کوئی بھی سیمی کنڈکٹر (نیم موصل) پراڈکٹ چینی کمپنی ہواوے کو نہ بھیجیں۔ یا کوئی بھی ایسی پراڈکٹ جس میں "امریکی ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر” کا استعمال کیا گیا ہو۔
ہواوے میٹ 40 سمارٹ فون کی نمایاں خصوصیات:
ہواوے میٹ 40 کا سب سے سستا ماڈل 1049 امریکی ڈالر کا ہے۔ اس میں 6.5 انچ کی او ایل ای ڈی سکرین ہے۔ اس کے تین مہنگے ماڈلز کی قیمتیں 2,708 امریکی ڈالر تک جاتی ہے اور ان میں 6.8 انچ کی سکرین ہے۔ہر فون میں 90 ہرٹز کا ریفرش ریٹ ہے، جس کا مطلب ہے کہ فون کی سکرین پر ہر سیکنڈ میں 90 فریم چل سکتے ہیں۔ یہ تعداد ایپل کے نئے آئی فون 12 اور سام سنگ کی ایس 20 سیریز سے کہیں زیادہ ہے۔
مسٹر یو کہتے ہیں کہ اس تکنیک سے سکرین بہتر کارکردگی کرتی ہے اور فون کی بیٹری بھی طویل دورانیے تک چلتی ہے۔
اس سمارٹ فون کے ماڈلز کو کیمروں کی مدد سے تقسیم کیا جا سکتا ہے:
1۔سب سے سستے ماڈل میں سیلفی لینے کے لیے صرف ایک کیمرہ ہے اور تین کیمرے پیچھے ہیں (وائڈ اینگل، الٹرا وائڈ اینگل اور ٹیلی فوٹو)
2۔میٹ 40 پرو میں فیس ان لاک کے لیے ’تھری ڈی سینسر‘ ہے اور اس کے کیمرے پہلے ماڈل سے بہتر ہیں۔
3۔میٹ 40 پرو پلس میں پیچھے چوتھے کیمرے کا مقصد ’سپر زوم‘ ہے اور پانچویں کیمرے سے کم فوکس کے ساتھ اچھی تصاویر لی جا سکتی ہیں
4۔ میٹ 40 پورشے ڈیزائن آر ایس میں ’تھرما میٹر‘ ہے جس سے مقامی درجہ حرارت دیکھا جا سکتا ہے
فی الحال چین سے باہر صرف پرو ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے اور اس کی قیمت 1,297 امریکی ڈالر ہے۔
تصاویر خراب ہونے کے مسئلے کے خاتمے کے لیے اس فون کے الٹرا وائڈ اینگل کیمرے میں ’فری فارم لینز‘ نصف ہے۔
ہواوے کے نئے سمارٹ فون میں ایک جدید فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے فون کی سکرین اس وقت آن ہو جاتی ہے جب اسے معلوم ہو جاتا ہے کوئی اسے دیکھ رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس سے بیٹری کے مسائل کم ہو جائیں گے۔
Discussion about this post