اجزاء
چٹنی کے لئے
½ بڑی پیاز ، کٹی ہوئی
لہسن کے 2 لونگ ، کٹے ہوئے
1 ہری مرچ ، باریک کٹی ہوئی
بھوننے کے لئے سبزیوں کا تیل ،
400 گرام ٹماٹروں کا پیسٹ
1 چمچ سوکھا دھنیا
1 چمچ زیرہ
1 چمچ ہلدی
گوشت اور سبزی کیلئے
2-3 چکن چیسٹ پیس
1 چمچ زیرہ
1 چمچ دھنیا
1 چمچ ہلدی
½ کٹا ہوا بڑا پیاز
1 چمچ کالی مرچ ، کٹی ہوئی
2 سرخ مرچیں ، باریک کٹی ہوئی
2 چمچ گرم مسالہ
مٹھی بھر تازہ ، کٹے دھنیا کے پتے
بنانے کا طریقہ
1: چکن کے پیسز کو کسی برتن میں ڈال کر اس میں 1 چمچ زیرا ، 1 چمچ دھنیا اور 1 چمچ ہلدی ڈال کر اسے فریج میں رکھ دیں ۔
2 : چٹنی بنانے کے لیئے پیاز کو آئل میں بھون لیں جب پیاز تھوڑا بھن جائے تو اس میں 2 کٹی لہسن کے لونگ اور 1 باریک کٹی ہری مرچ ڈال دیں, تقریبا 5 منٹ تک بھونیں جب تک کہ وہ براون ہو جائے
اصلی چپلی کباب کا راز جانیئے …!
3 : اب پیاز والے آمیزے میں 300 ملی لٹر پانی شامل کریں اور تقریبا 20 منٹ تک ابالیں۔
4 : اب اس میں 400 گرام ٹماٹر کا پیسٹ ڈال دیں ۔
5: اب ایک اور بڑی کڑاہی کو گرم کریں اور اس میں ایک چمچ دھنیا ، زیرا اور ہلدی ڈالیں اور تقریبا ایک منٹ کے لئے بھونیں ۔ اب اس میں ٹماٹر شامل کریں اور تقریبا 10 منٹ کے لئے پکائیں ۔
6 : اس کے بعد ، فوڈ پروسیسر میں اپنے پیاز کے مرکب کو ایڈ کریں اور اس میں ٹماٹر کی چٹنی شامل کریں۔ اس میں چمچ ہلاتی رہیں ۔ پھر 20 منٹ کے لئے پکائیں .
آپ اس چٹنی کو فریز کر کے دوبارہ بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
7 : اب مصالحے والے چکن کو سبزیوں کے تیل میں بھونیں اور لگاتار چمچ چلاتی رہیں ہلائیں۔ کچھ دیر بعد اس میں باقی ½ کٹی ہوئی پیاز اور کالی مرچ ڈالیں۔ پیاز اور کالی مرچ نرم ہونے تک پکائیں ۔
8 : آپ پکی ہوئی چکن میں پہلے تیار کی گئی چٹنی شامل کریں اور 10 سے 20 منٹ تک اسے پھر پکائیں ، اگر پانی زیادہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں تھوڑا پانی شامل کریں۔
9: اس کو پکانے سے پہلے ، 2 عدد گرم مسالہ اور مٹھی بھر کٹے دھنیا کے پتوں کو اس میں ڈالیں ۔ اب یہ کھانے کے لیئے تیار ہے اسے بسمتی چاول یا نان روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
زونیرہ شبیر
More Stories
کریمی فروٹ چاٹ
اداکارہ مریم انصاری نے کس مشہور کرکٹر کے بیٹے سے شادی کی…..؟
ٹیریمسو ( کافی کے ذائقے والا اٹیلین کیک ) دس منٹ میں تیار