ٹیریمسو ( کافی کے ذائقے والا اٹیلین کیک ) دس منٹ میں تیار
10 منٹ میں تیریمسو بنانے کی ترکیب بہت ہی آسان ہے ۔ اور آپ دس منٹ میں اسے تیار کرنے کے بعد مزےدار کیک سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔
بنانے کے اجزاء
2 کینڈی بسکٹ
3 کپ کریم
¾ کپ چینی
1 چائے کا چمچ کافی
3 خالی باول
کوکوا پاوڈر ( Cocoa powder )
بنانے کی ترکیب :
کریم ، چینی اور کافی کا پیسٹ بنا لیں ۔ کینڈی بسکٹ کو اس پیسٹ میں ڈبوئیں اور فوری کسی پین میں رکھنا شروع کر دیں ۔
پھر اس بقیہ کریم کے پیسٹ کو پین میں موجود بسکٹس پر پھیلائیں ۔
پھر اس کے بعد اس پر کوکوا پاوڈر ( cocoa powder ) چھلنی کی مدد سے ڈالیں ۔
پھر 2 سے 3 گھنٹے کے لیئے اسے فریج ( برف والے خانے ) میں رکھ دیں ۔
اور پھر اس مزےدار کیک کو نوش فرمائیں ۔
More Stories
کریمی فروٹ چاٹ
اداکارہ مریم انصاری نے کس مشہور کرکٹر کے بیٹے سے شادی کی…..؟
چکن جلفعریزی بنانے کا آسان طریقہ ….!