وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلےمتوقع

وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے ،

اجلاس میں رواں سال حج اخراجات سے متعلق فیصلہ ہوگا اور حج پالیسی 2020 کی منظوری دی جائے گی جبکہ غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

، اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، پاک امریکا کارگو ٹرانزٹ کے ایم اویو میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں، ایم او یو کے تحت امریکی کارگو افغانستان جا اور آسکیں گے۔

کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020 کی منظوری دی جائے گی اور رواں سال حج اخراجات سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا، کابینہ کی منظوری کے بعد حج اخراجات کا اعلان وزیر مذہبی امور کریں گے ، حج 50 سے 60 ہزار سستا کرنے کا فارمولہ کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

وزارت دفاع سمری منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی جبکہ اجلاس میں چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کی منظوری اور پاکستان میں افغان مہاجرین معاملے پر عالمی کانفرنس کے پر بریفنگ دی جائے گی، افغان مہاجرین پر 17 اور 18 فروری کو اسلام آباد میں عالمی کانفرنس ہوگی۔

بھارت سے مورتیوں کی درآمد سے متعلق سمری اور ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم اور ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ کو سرمایہ کاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں ای سی سی کے 20 جنوری ، 4 فروری کے فیصلوں اور 4 فروری کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر بھی کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ میں اشیائے خوردونوش پر پالیسی بھی وضع کریں گے اور اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ ہوگا جبکہ غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوگی جبکہ کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ ملائشیا پر اعتماد میں لیں گے جبکہ اتحادیوں سے مذاکرات، مطالبات اور تحفظات پر بات ہوگی اور بچوں سے زیادتی کے ملزمان کی سزاؤں پر قرارداد کا معاملہ بھی زیر بحث آئےگا۔

وزیراعظم کا مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان ن کا کہنا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

وزیر اعظم نے قوم کو مزید خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

وزیراعظم,

اپنا تبصرہ بھیجیں