آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (11th Feb 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
11 فروری 2020.

حمل

نئی سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ پیسہ کمانا اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا آپ سمجھ رہے ہیں ۔ اندرونِ خانہ مصروفیت رہے گی۔ ذہنی کام کرتے وقت سنجیدگی اختیار کریں۔

ثور

سماجی و رومانوی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ شراکتی کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے گا۔ بعض چیزیں کام میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔

جوزا

اہم میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ دوسروں کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت خود اعتمادی سے کام لیں۔ جائیداد کی خرید و فروخت سود مند رہے گی۔

سرطان

کسی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ سرمایہ کاری کا آغاز منافع بخش رہے گا۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔ خریدوفروخت کے معاملات کو صیغہ راز میں رکھنا ضروری ہے۔

اسد

تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔ مستقبل کی پلاننگ کر سکیں گے اور سرمایہ کاری میں ترقی کا رجحان پایا جائے گا۔ سفر کے معاملات پر عمل کر سکیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

سنبلہ

ملازمتی امور میں مصروف رہیں گے۔ آپ اپنے کاروبار میں کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔ نجی ترقی‘ قانونی امور‘ عزیز و اقارب کے معاملات اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

loading...

میزان

ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض منصبی میں خاص توجہ دیں۔ بزرگوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ صحت کا خیال رکھیں۔عزیز و اقارب کی طرف سے کوئی اہم پیغام موصول ہوگا۔

عقرب

گھریلو امور میں توجہ رہے گی۔ معاشی معاملات زیر غور رہیں گے۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ دوستوں کیساتھ لین دین کے معاملات طے کرنے میں احتیاط برتیں۔

قوس

سماجی امور میں شرکت کر سکیں گے۔ ساتھی کا تعاون حاصل رہے گا۔ معاون افراد سے کاروباری معاملات طے کر سکیں کے۔ اور لین دین کے معاملات کو تحریر میں لانا بہتر رہے گا۔

جدی

غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی۔ جائیداد کے معاملات میں کامیابی حاصل ہوگی۔ اہم معاہدے طے کر سکیں گے۔ صاف گوئی کامیابی کا باعث بنے گی۔

دلو

کسی نئے پراجیکٹ کا آغاز کر سکیں گے۔ کاروباری مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو مستعد اور چست بنائیں۔ اندرونِ ملک سفر کے پروگرام پر عملدرآمد کر سکیں گے۔

حوت

ملازمتی امور میں مصروف رہیں گے۔ تجدید مراسم ہوں گے۔ پیدا شدہ مسائل کو حل کر سکیں گے۔ اپنی ذہانت سے اپنی پوزیشن مستحکم کر سکیں گے۔ مشترکہ کاروبار میں حصہ لے سکیں گے۔

(Visited 24 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟,

اپنا تبصرہ بھیجیں