آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (11th March 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

علی زنجانی
11 مارچ بدھ۔

حمل
کسی دیرینہ دوست سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ بچوں کی تعلیمی کامیابی کی خوشی حاصل ہو گی۔ دفتری امور میں بعض مثبت تبدیلیاں ہوں گی، کام کو احتیاط سے کرتے رہیں۔

ثور
11 مارچ بدھ۔ غیر ملکی سفر کا امکان ہے جس سے آپ کو فائدہ پہنچے گا۔ اپنے بڑوں سے تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔ شریک حیات سے تعلقات میں مزید اچھائی کی اُمید کی جا سکتی ہے۔

جوزا
11 مارچ بدھ۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں۔ اس دوران کاروبار پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہ ے۔ گاڑی چلاتے وقت دھیان رکھیں اور اپنی پوری توجہ ڈرائیونگ پر رکھیں۔ حادثہ کا اندیشہ ہے۔

سرطان
11 مارچ بدھ۔ جذباتی کھچاﺅ اور دباﺅ سے واسطہ پڑے گا۔ رفیقِ حیات یا شریک کار کے ساتھ تکرار اور جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ اگر دور اندیشی سے کام نہ لیا گیا تو بعض لوگوں میں علیحدگی ہو سکتی ہے۔

اسد
11 مارچ بدھ۔ بعض حاسدین کے پیش نظر افسرانِ بالا کی نظروں سے گرانے کے لےے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہیں گے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

سنبلہ
11 مارچ بدھ۔ بچوں سے متعلقہ اور خانگی امور توجہ طلب ہوں گے۔ گھر کی تزئین و آرائش کے لےے خریداری کر سکیں گے۔ دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ کسی روح افزا مقام کی سیر کو جا سکیں گے۔

Loading...

میزان
11 مارچ بدھ۔ شراکت سے مالی فائدہ ہو گا۔ مشترکہ کاروبار جائیداد اور مستقبل کے تحفظ میں مدد دے گا۔ دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنا فائدہ مند ثابت ہو گا۔ نئے معاہدے کرنا مفید ہوں گے۔

عقرب
11 مارچ بدھ۔ بہت سے شادی شدہ افرا دکی ازدواجی زندگی اُتار چڑھاﺅ سے گزرے گی، اس وقت آپ کو سمجھ داری سے کام لینا ہو گا۔ ملازمت یا کاروبار میں بھی اچانک کوئی تبدیلی آ سکتی ہے۔

قوس
11 مارچ بدھ۔ ملازمت کے امور میں موافقت پید اہو گی اور ترقی کے مواقع میسر آئیں گے اور حالات بہتر ہونے لگیں گے۔ شاہ خرچیوں سے گریز کریں، ورنہ مالی امور میں تنگی آ سکے گی۔

جدی
11 مارچ بدھ۔ جن احباب کے پاس انعامی بانڈز وغیرہ ہیں تو ان کا کوئی بڑا انعام لگ سکے گا۔ مہمانوں کی آمد و رفت ہو سکے گی، ان کی خاطر مدارت کر سکیں گے۔ اہل خانہ کا تعاون حاصل رہے گا۔

دلو
11 مارچ بدھ۔ اگر خرابی¿ صحت ہو تو ڈاکٹروں سے رجوع کریں اور اس میں بالکل غفلت نہ برتیں۔ لڑائی جھگڑے سے گریز کریں، ورنہ کسی ناگہانی صورت حال سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔

حوت
11 مارچ بدھ۔ گھر کی تزئین و آرائش کے لےے شاپنگ کر سکیں گے مگر بے دریغ پیسہ خرچ کرنے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔ دفتری امور توجہ طلب ہوں گے، محتاط رہیں۔

(Visited 50 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں