کیا کبھی سوچا ہے کہ پاکستان میں کتنے اداکار ہیں؟

عفت عمر
Loading...

اداکارہ عفت عمر نے سوال کیا کہ کیا کبھی سوچا ہے کہ پاکستان میں کتنے اداکار ہیں؟

فلم ٹرانسفارمرز کے اوڈیشن میں مجھے سیکس سمبل کے طور پر دیکھ کر اوڈیشن لیا گیا، میگن فاکس

اگرچہ بولی وڈ میں اقربا پروری کے مسئلے پر خود بھارتی اداکار اور وہاں کے لوگ بھی کھل کر بول رہے ہیں مگر ساتھ ہی بھارتی شوبز انڈسٹری پر پاکستانی لوگ بھی باتیں کر رہے ہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے بولی وڈ میں اقربا پروری پر بات کرنے پر اداکارہ عفت عمر نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے اپنی انڈسٹری میں اس عمل پر بات کی ہے؟

عفت عمر نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری اور کافی ود کرن میں اقربا پروری پر بات کرنے والے پاکستانی شوبز شخصیات کا اپنی انڈسٹری میں اقربا پروری پر کیا خیال ہے؟

Loading...

عفت عمر

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری پر مزید بات کرنے سے گریز کیا، تاہم ان کی ٹوئٹ پر لوگوں نے کمنٹس کیے اور ان سے مطالبہ کیا کیوں نہ اقربا پروری کو فروغ دینے والے افراد کو سامنے لایا جائے؟

عفت عمر کی ٹوئٹ پر کسی بھی شوبز شخصیت نے کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم ان سے قبل بھی دبے الفاظ میں پاکستانی انڈسٹری میں بھی اقربا پروری پر بات ہوتی رہتی ہے۔

(Visited 31 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں