سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ڈانس ویڈیو وائرل …

اداکارہ میرا
Loading...

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کا فن خوب جانتی ہیں۔

میرا کی کلاسیکل گانے پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میرا نے تِلے کی کڑھائی والی خوبصورت پیازی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔ انہوں نے خوبصورت زیورات پہن رکھے ہیں اور کسی فیشن شوٹ میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔

جذباتی مداح نے عاطف اسلم کی گاڑی کیساتھ کیا کیا …؟

ویڈیو کے بیک گراﺅنڈ میں مدھم سی آواز میں کلاسیکل گانا چل رہا ہے اور میرا اس گانے پر خوبصورت انداز میں رقص کر ر ہی ہیں۔

اداکارہ میرا کی ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں، میرا کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس خوبصورت انداز پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

Loading...


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کیساتھ صارف نے لکھا کہ’ ہمارے سٹوڈیو میرا جی کے آنے سے بہت خوشی ہوئی۔ آپ ایک قومی اثاثہ اور پاکستانی فلم انڈسٹری لولی ووڈ کی کوئین ہیں۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں