وینٹی لیٹر پر کرونا مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے، اسد عمر

اسد عمر
Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر انحصار کرنے والے کرونا مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کرونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے۔ اب آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 ہیں، اس طرح تشویشناک حالت سے دوچار مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسمارٹ لوک ڈاؤن، ایس او پیز پر عمل کے لیے انتظامی کارروائیوں اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ کرونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے. حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا. ورنہ جو امریکا، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

Loading...

حکومت کو جلد از جلد احتساب عدالتیں قائم کرنی چاہئیں، فروغ نسیم

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر تھے، 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 546 مریض وینٹی لیٹر پر تھے، کل الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762، وینٹی لیٹر پر 394 تھی۔

انہوں نے کہا کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل سے صحت کی حفاظت اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکا، برازیل، بھارت میں ہو رہا ہے خدانخواستہ یہاں بھی ہوسکتا ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں