آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (11th August 2020)

Loading...

حمل
آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس طرف سے کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ اب صورت حال جلد آپ کے حق میں ہو گی۔ آج سلسلہ شروع ہوگا۔

ثور
استخارے کی مدد لے لیں اگر مشکل محسوس کر رہے ہیں تو ویسے تو صورت حال میں خاطر خواہ بہتری ملنے کی امید ہے، ممکن ہے کہ آپ کی کوئی غلطی وجہ رکاوٹ ہو۔

جوزہ
جن لوگوں نے مشکل دن گزارے ہیں، ان کے لئے بحکم اللہ وقت کھل گیا ہے۔ اس بات کا اندازہ ان کو ہو جائے گا، جب خوشی کی خبران کو مل جائے گی۔

سرطان
آج آپ کو اندازے سے اپنے معاملات میں بہتری مل سکے گی اور جو کام وجہ رکاوٹ بنے ہوئے تھے، وہ ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے، صبح سے اچھے خبر آئے گی۔

اسد
صورت حال بدستور آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ملنے والی پیشکش پر غور بھی کر سکتے ہیں۔ باوضو بھی رہنا شروع کر دیں۔ا

سنبلہ
دن بدن بہتری آ رہی ہے۔ اور یہ آپ کو اب روزانہ کی بنیاد پر مالی فائدہ بھی دے گی۔ اس لئے پریشان نہ ہوں، بلکہ اللہ پاک کے شکر گزار بندے بن جائیں۔

Loading...

میزان
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ آپ کی مشکل ختم کر دے گا اور آپ کو آسانیاں ہی ملیں گی۔ اب دو خوبصورت ستاروں کا ملاپ بھی بہت کچھ بدلے گا، ان شاءاللہ

عقرب
آج آپ کو اپنے کسی بڑے معاملے میں سے نکلنے کی خبر مل سکتی ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی تیزی سے شفاءیاب ہوسکتے ہیں۔ بس نیت بالکل صاف رکھیں۔

قوس
ان دنوں آپ جس پریشانی سے گزر رہے ہیں وہ اب جلد ختم ہونے والی ہے۔ آپ شکر ادا کریں اور کسی سے آج کل اپنے دل کی بات بھی ہرگز نہ کریں۔

جدی
یورنیس زائچے میں موجود آپ کی پوزیشن کو بحکم اللہ بدلنے کے لئے تیار ہے۔ آپ کو پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں، یہ تبدیلی آپ کے لئے اچھی ثابت ہو گی۔

دلو
ابھی آپ اپنی جگہ مت چھوڑیں اور کوئی بھی بڑا فیصلہ ہرگز نہ لیں۔ اس طرح نقصان ہو گا۔ اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں اور تھوڑا انتظار بھی کر لیں۔

حوت
آج دن کسی نہ کسی حوالے سے اچھا ہی ہوگا۔ آپ جس مسئلے کا شکار تھے، اس سے نجات مل جائے گی اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ہی ملے گی۔

(Visited 102 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں