حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری
Loading...

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ حکومت جتنے عرصے برقرار رہے گی، ملک اور عوام کا نقصان زیادہ ہوتا چلا جائے گا۔

ن لیگی رہنما مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر کارکن مشتعل، پولیس سے جھڑپیں

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پارلیمان اور پارلیمان کے باہر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، اس حکومت کی کوئی سمت نہیں، یہ حکومت جتنے عرصے برقرار رہے گی، ملک اور عوام کا نقصان زیادہ ہوتا چلا جائے گا، اپوزیشن حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

Loading...

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے صوبوں کے حقوق چھیننا چاہتی ہے، ہم چھوٹے صوبوں کے حقوق اور آئین کی پامالی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، این ایف سی ایوارڈ کے معاملے میں حکومت کی جانب سے ناانصافی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی کوشش کو ہم ہر صورت میں ناکام بنائیں گے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں