آن لائن کلاس کے دوران چوری کی انوکھی واردات کی ویڈیو وائرل

آن لائن کلاس
Loading...

میکسیکو سٹی: زوم کے آن لائن کلاس لیکچر لینے والے طالب علموں کے سامنے چور نے طالبہ کو باندھ کر گھر کا صفایا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ براعظم امریکا کے ملک میکسیکو میں پیش آیا، جہاں طالبعلم زوم ایپ کے ذریعے آن لائن کلاس میں مصروف کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک طالبہ کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور کوئی شخص اس کے ارد گرد گھوم رہا ہے۔

چور کو جب علم ہوا کہ کمپیوٹر کا کیمرہ آن ہے اور اس کی ساری واردات متعدد طالب علم اور ٹیچر دیکھ رہے ہیں تو اس نے کیمرہ بند کردیا تاکہ بغیر کسی کے دیکھے اپنی واردات کو انجام دے سکے۔

Loading...

کمپیوٹر کی بورڈ کے حروف تہجی بے ترتیب کیوں ہوتے ہیں؟

چور نے کیمرہ بند کرنے کے بعد گھر میں صفایا اور کار بھی لے اڑا، زوم ایپ کے ذریعے واردات دیکھنے کے بعد طالب علموں نے 911 پر اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہچنی تاہم تب تک چور فرار ہوچکا تھا۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے چور کی شناخت کرلی ہے اور اب اس کی گرفتاری کےلیے تلاش جاری جبکہ چوری ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں