خواتین سے زیادتی میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی دی جائے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا
Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے خواتین سے زیادتی میں ملوث مجرمان کی سرعام پھانسی کا مطالبہ کردیا اور کہا ان درندوں کی سرعام پھانسی کی قانون سازی کے لئے ایک ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین سے زیادتی میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔

فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی دل دہلا دینے والاموٹر وے سانحہ ، ایک اور حوا کی بیٹی کی عصمت دری، ننھی مروہ اور اب یہ واقعہ، میں آج وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔

Loading...

پاکستان کے اہم مفادات کے خلاف کچھ عناصر ہائبریڈ وار فیئر میں ملوث ہیں، آرمی چیف

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان درندوں کی سرعام پھانسی کی قانون سازی کے لئے ایک ہوں، پارلیمنٹیرینز سے استدعا ہے اس قانون سازی کیلئے ایک ہوں۔

یاد رہے کراچی میں 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب گجرپورہ میں موٹر وے پرخاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس کے مطابق خاتون بچوں کے ساتھ گوجرانوالہ جارہی تھی کہ گاڑی خراب ہوگئی، خاتون موبائل فون پر بات کررہی تھی کہ ملزمان نے حملہ کردیا۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں