ٹرمپ نے کرونا سے متعلق اپنے جھوٹ کا اعتراف کرلیا

ٹرمپ نے
Loading...

واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے کرونا کے خطرےکو امریکی عوام سے چھپانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افراتفری نہ پھیلے اس لئے وائرس کے خطرے کا اظہار کم کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صحافی باب وُوڈوَرڈ نے کتاب میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر نے کرونا کے معاملے پر قوم کو گمراہ کیا اور کرونا وائرس کے حملے کو چھپایا گیا، ٹرمپ کو فروری میں وائرس کے خطرناک حملے کا علم تھا۔

امریکی صحافی نے کہا کہ صدرٹرمپ کو چینی صدر نے کرونا وائرس سےمتعلق خطرناک حقائق بتائے تھے تاہم ٹرمپ نے عوام کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا۔

باب وُوڈوَرڈ کی کتاب پر ردِعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ عوام کو کرونا وائرس کےحملے سے خوفزدہ نہیں کرنا چاہتا تھا اس لئے وائرس کے خطرے کا اظہار کم کیا۔

کرونا وائرس کی دوسری لہر : برطانیہ میں‌ دوبارہ لاک ڈاون نافذ

دوسری جانب صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ٹرمپ جھوٹ بولتے رہے اور وائرس پھیلتا رہا ، ٹرمپ نے امریکی عوام کو دھوکا دیا۔ امریکی صحافی باب وُوڈوَرڈ کی کتاب آئندہ ہفتے فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔

Loading...

بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں لوگوں کو خوفزدہ نہیں دیکھنا چاہتا اور افراتفری نہیں پھیلانا چاہتا، ہم اعتماد اور ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے اس خبر کے ردعمل میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کے خطرے کو کم کرکے بیان نہیں کیا بلکہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور وائرس کو سنجیدگی سے لیا۔

واضح رہے کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 6.3 ملین سے زیادہ ہے۔

خیال رہے کرونا وائرس سے ابتک امریکا میں ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 35 ہزار 685 اور ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 182 ہوگئی۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں