سکول جانے والے بچوں کو ایسی خوراک دینی چاہیے … ماہرین کا مشورہ .. !

بچوں کو
Loading...

برطانیہ کے ماہرین نے اسکول جانے والے بچوں کی خوراک کے متعلق تحقیق کی. ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکول جانے والے بچوں کو اگر ناکافی خوراک دی جائے تو اس سے ان کے قد پر برا اثر پڑتا ہے.

ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019 میں دنیا بھر میں طویل قد والے 19 برس کے لڑکے کا تعلق ہالینڈ سے تھا اور 2019 کے چھوٹے قد والے لڑکے کا تعلق تمور لیستے سے تھا اور اس کا قد 5 فٹ 3 انچ تھا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے تمام ملکوں کے بچوں کے قد اور وزن کا ریکارڈ رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ اعدادوشمار کے ذریعہ ہم اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فلاں ملک بچوں کو کس قسم کی خوراک دے رہا ہے اور عوام کو کس طرح کی صحت کی سہولیات دی جا رہی ہی

Loading...

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کا بھی اعتراف کرتے ہیں کہ بچوں کے قد اور وزن کا تعلق ان کے خاندان سے بھی ہوتا ہے لیکن جہاں تک صحت کا تعلق ہے ماحول اور خوراک بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں

کچھ لوگ نیند میں باتیں کیوں کرتے ہیں…؟.

ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر خوراک کی دستیابی کے متعلق پالیسی سازی کا مرحلہ آتا ہے تو پوری توجہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی خوراک پر دی جاتی ہے. لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بڑی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کی نشوونما پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔

ہمیں ایسی پالیسیاں بنانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو صحت مند خوراک کی وافر مقدار اور کم قیمت دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد گار ثابت ہوں اور اس سے بچوں اور نوجوانوں کی بہتر نشوونما ہوسکے اور موٹاپے کا شکار ہونے کی بجائے ان کے قد اور وزن میں توازن برقرار رہے۔

(Visited 45 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں