بیوی اپنے شوہر کو ان طریقوں سے خوش رکھ سکتی ہے ….؟

عورتوں کی نسبت مرد کی فطرت اور ضروریات تھوڑی مختلف ہوتی ہیں. بیوی کا اپنے شوہر کے ساتھ رویہ ہی اس بات کی بنیاد ہے کہ آپ کی زندگی کیسی گزر رہی ہے. جو خواتین خوش اخلاق ہوتی ہیں وہ بہت جلد اپنے شوہر کا دل جیت لیتی ہیں.

شوہر کی برائی نہ کریں

اکثر بیویاں جب بھی اپنے گھروں سے ملتی ہیں تو وہ اپنے شوہر برائی کرتی ہیں. یہ عادت شوہر کے لئے شرمندگی کی وجہ بن سکتی ہے. اس سے آپ کی ازدواجی زندگی نہ خوشگوار ہو سکتی ہے اس لئے بیوی کو چاہئے کہ وہ کسی کے ساتھ بھی اپنے شوہر کی برائی نہ کرے.

اپنے شوہر کی تعریف کریں

اگر کوئی دوسرا شخص آپ کے شوہر کی برائی کرتا ہو تو بیوی کو چاہیے کہ وہ اس کا دفاع کرے اور بالکل بھی برائی نہ سنے. اپنے شوہر کی عزت کا پاس رکھنا بیوی کی ذمہ داری ہوتی ہے. بیوی اپنے شوہر کی عزت کروائیں سے آپس میں محبت اور عزت میں اضافہ ہوتا ہے

اچھا کھانا پکائیں

تقریبا تمام شوہروں کو ہی یہ بات پسند آتی ہے کہ ان کی بیوی ان کے لئے خاص طور پر کوئی اچھی چیز بنائیں اور جب تک شوہر کام سے واپس آئے تو گھر میں وہ کھانا پکا ہوا ہو جو خاوند کو پسند ہوتا ہے.

کرونا سے متاثرہ شخص کب زیادہ تیزی سے دوسروں کو متاثر کرسکتا ہے۔۔۔؟

شوہر کی پسند کو اہمیت دینی چپاہیے

بیوی کو چاہیے کہ وہ جب بھی کوئی کام کرے تو اس میں اپنی شوہر کی پسند کا ضرور خیال رکھیں اس سے آپس میں عزت اور محبت بڑھے گی بلکہ شوہر کو اس بات کا احساس ہوگا کہ اس کی بیوی اس کو ہر بات میں اہمیت دیتی ہے

بیماری میں شوہر کی دیکھ بھال کریں

جب آپ کا شوہر بیمار ہو تو آپ کو چاہیے کہ بچوں کی طرح اس کی دیکھ بھال کریں اور زیادہ سے زیادہ اس کی صحت کی طرف توجہ دیں.

شوہر کے گھر والوں کی عزت کرے

ہر شخص اپنے گھر والوں سے بہت محبت کرتا ہے اور اس کو اپنے گھر والوں کی عزت بہت پیاری ہوتی ہے  اس لیے بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کی محبت حاصل کرنا چاہتی ہے تو پہلے اس کے گھر والوں کی عزت کرے.

Leave a Reply