محمد حفیظ کو گرین سگنل مل گیا

محمد حفیظ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہوگیا اور اب وہ انٹرنیشنل میچز میں بطور آل راؤنڈر کھیل سکیں گے جب کہ پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

محمد حفیظ  کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال اگست میں انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، آزادانہ تجزیہ میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا جس پر ان کو بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔

ضابطے کے مطابق انگلش بورڈ کی جانب سے عائد کی جانے والی اس پابندی کی اطلاق انٹرنیشنل میچز پر بھی ہوا، اگرچہ محمد حفیظ ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کرسکتے تھے لیکن عام طور پر ایسی صورت حال میں ٹیمیں پابندی کے شکار کھلاڑی کی بطور بولر خدمات حاصل کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین باؤلر بن گئے

کلیئر نہ ہونے پر پی ایس ایل میں لاہور قلندرز ان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹسمین کھلانے پر مجبور ہوتے، تاہم اب کوئی خدشہ باقی نہیں رہا، لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں پی سی بی کی طرف سے قائم کردہ بائیو مکینکس لیب میں ٹیسٹ کے بعد ان کا ایکشن کلیئر قرار دیا گیا ہے، اس سے محمد حفیظ کا بطور آل راؤنڈر اسٹیٹس بحال ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ گزشتہ سال 30 اگست کو کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ای سی بی نے محمد حفیظ کی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

انگلش بورڈ نے رواں سال جنوری میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمز میں قائم انڈیپنڈنٹ بائیومکینک لیب سے کرایا تھا، جو آئی سی سی کی منظور شدہ لیب ہے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)

Comments

comments

محمد حفیظ,

اپنا تبصرہ بھیجیں