آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (12th Feb 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
12 فروری بدھ۔

حمل
کسی کام کیلئے اچانک بڑی رقم خرچ نہ کریں بعد میں آپ کو شرمندہ ہونا پڑے گا۔ ذہنی تناﺅ بڑھے گا اور طبیعت ہنگامہ خیز ہوگی۔ آپ کسی اہم مالی معاملہ کو طے کر پائیں گے۔

ثور
پریشانی کے لمحات میں حیران نہ ہوں ایسے وقت میں کوئی آپ کا بھرپور ساتھ دے سکتا ہے۔ اپنے نظریہ کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے محنت سے کام کرنا ہوگا۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

جوزا
معاہدے طے کرتے وقت ہوش مندی کی ضرورت ہے۔ عملی مصروفیات کے باعث تھکان محسوس کریں گے۔جذباتی روش میں غلبہ رہے گا۔مستقبل سے متعلقہ امور طے کر سکتے ہیں۔

سرطان
آپ اپنی ذات کو بہتری کے کام میں مصروف رکھیں کیونکہ دیگر کاموں میںخصوصاً پیداواری کاموں میں کامیابی نہ ہوگی۔ذاتی جائیداد میں دلچسپی پہلے سے زیادہ رہے گی۔

اسد
آپ کو کسی ساتھی کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اکیلے کوئی کام کر رہے ہیں تو پوری لگن سے کریں ۔ اس سلسلے میں بالکل جلد بازی ہر گز نہ کریں ۔

سنبلہ
خوراک اور ورزش میں محتاط رہیں۔ اندرون خانہ مصروفیت رہے گی۔ مہمانوں کی آمد رہے گی۔ اہل خانہ کے ساتھ اہم تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ آج اہم معاملات خود نمٹائیں ۔

میزان
آپ کو ان کے جوابات کیلئے تخیل کا سہارا لینا ہوگا۔ کنوارے افراد کو رومانس میسر آسکتا ہے۔ سوچ مثبت رکھتے ہوئے حد میں رہیں۔ غلط فہمیاں جنم لیں گی۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

عقرب
جب کوئی مالی معاملہ طے پا رہا ہو تو سوچ قدامت پسند رکھیں۔ دوست احباب اگر مگر میں اُلجھانے کی کوشش کریں گے۔ شریک کار کی طرف زیادہ متوجہ رہے گے۔

قوس
مصروفیت کی وجہ سے سر درد کا شکار ہوں تو اس شام کو رومانس کا پروگرام بنائیں۔ دوستانہ ماحول سازگار رہے گا۔ دوست احباب مفید مشورہ سے نوازیں گے۔

جدی
مالی امور مشکلات کا شکار ہونگے لیکن تخلیقی سوچ کی وجہ سے معاملات کو حل کر سکیں گے۔ سازشی منصوبہ سے نمٹنے میں کامیابی ملے گی۔ صبر و تحمل سے معاملات جلدی سدھر سکیں گے۔

دلو
آپ کی توجہ اور توانائی کا لیول کاموں کے انجام دینے کیلئے حقیقی طور پر برقی قوت کی مشین بنا ڈالے گا تاہم کچھ یا کوئی ایسا ہے جو آپ کی طاقت اور کرشماتی شخصیت سے حسد رکھتا ہے۔

حوت
کاروباری معاہدے یا ڈیل فائدہ مند رہے گی۔ صحیح وقت پر مثبت اور بہتر فیصلے کر سکیں گے۔ فرض شناسی کا احساس رہے گا۔دیرینہ خواہشات کی تکمیل ممکن ہو گی۔

(Visited 41 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ - (12th Feb 2020), ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں