کرونا وائرس دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے، عالمی ادارہ صحت

کرونا وائرس
Loading...

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے نتائج کسی بھی دہشت گردی کے واقع سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا اجلاس جنیوا میں ہورہا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کورونا وائرس کو کسی بھی دہشتگردی کارروائی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کرونا وائرس چین کے بعد پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو ایک سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وائرس کی ویکسن کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں لہذا ہمیں موجودہ صورتحال میں تمام دستیاب وسائل کے ذریعے سے اس کا حل نکالنا ہوگا۔

loading...

کرونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئیں

ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس نے کہا کہ جو لوگ کبھی چین نہیں گئے، ان لوگوں میں اس وائرس کی تشخیص میں اضافہ نادیدہ خطرے کی پہلی جھلک ہے لہذا ہمیں اس خطرے سے تیزی سے نمٹنا ہوگا۔

دوسری جانب جاپان میں قرنطینہ میں رکھے گئے ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی بحری جہاز میں موجود 3 ہزار 700 افراد میں سے مزید 39 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

(Visited 74 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں