آپ کا دن کیسا گزرے گا- (12th March 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

علی زنجانی
12 مارچ جمعرات۔

حمل
مذہب سے متعلق خیالات میں تبدیلی آئے گی۔ آپ مذہب کو سنجیدگی سے لیں گے اور یہ آپ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کچھ معاملات میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

ثور
12 مارچ جمعرات۔ عزیز و اقارب میں عز و وقار، حیثیت و مرتبہ میں اضافہ ہو گا۔ گھریلو زندگی میں بہت سی خوشیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ عہدے میں ترقی و مرتبہ کے قوی چانسز ہیں۔

جوزا
12 مارچ جمعرات۔ بیرونِ ملک سے کوئی خط یا ٹیلی فون آنے کا امکان ہے۔ جس سے خاطر خواہ فائدہ ہو سکے گا۔ سوشل زندگی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ سیاسی تقریبات میں شرکت کا رجحان رہے گا۔

سرطان
12 مارچ جمعرات۔ گھر میں پریشانیوں اور زائد اخراجات سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔ کوئی بھی غیر ملکی سفر سے گریز کریں ورنہ سوائے پریشانی کے کچھ ہاتھ نہ لگے گا۔ گھر کے لےے شاپنگ کر سکیں گے۔

اسد
12 مارچ جمعرات۔ انعامی اسکیموں میں پیسہ لگانا فائدہ مند رہے گا۔ بعض افراد کی منگنی ہو جانے کا امکان ہو گا۔ بعض افراد کو اولاد کی خوشی دیکھنا نصیب ہو گا، بشرطیکہ اس کا امکان ہو۔

سنبلہ
12 مارچ جمعرات۔ کسی کو قرضہ مت دیں ورنہ یہ واپس نہیں لے گا۔ گھریلو ملازمین پر نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے، ان کے گھٹیا کاموں کی وجہ سے عزت و مقام پر اثر پڑ سکتا ہے۔

Loading...

میزان
12 مارچ جمعرات۔ گھریلو ماحول والدین کے ساتھ تعلقات سے متعلق معاملات میں خوشگوار تبدیلی لائے گا۔ جائیداد کی خرید و فروخت فائدہ دے گی۔ غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی طرف دھیان رہے گا۔

عقرب
بغیر سوچے سمجھے کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ نہ کریں۔ کاغذات کی اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی بڑے خطرے سے با آسانی نمٹا جا سکے۔

قوس
رومانوی جذبات اُبھریں گے۔ محبوب سے ملنے کے لےے مناسب وقت ہے۔ دوسروں سے آپ کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ کاروبار میں ترقی کے امکانات ہیں۔

جدی
ماتحت کام کرنے والوں کا بھرپور ساتھ رہے گا۔ کسی پرانے دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ کسی روح افزا مقام پر جانا بہتر رہے گا۔

دلو
اندرونِ ملک سفر کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ منفعت بخش ہو گا۔ بیرونِ ملک جانے والوں کی دیرینہ خواہش پوری ہو سکے گی۔ دوستوں سے مفاد حاصل ہو سکے گا۔

حوت
دوستوں اور بہن بھائیوں سے مفاد حاصل ہو گا۔ تنگ نظری سے بچگانہ رویے سے کام نہ لیں، ورنہ آپ کے حلقہ احباب میں کمی ہونا شروع ہو جائے گی۔

(Visited 47 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں