وزیراعظم کا کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم
Loading...

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کو قابو  کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ویڈیو پیغام میں اپیل کریں گے جس کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے۔

سندھ میں دنیا کی سب سے زیادہ اوسط شرح سے کرونا کیسز سامنے آگئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم عمران خان انتونیو گوتریس کو خط بھی لکھیں گے جس میں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری شیڈول کرنےکی اپیل کی جائے گی۔

کرونا سے عوامی مسائل کا معاملہ، وزیراعظم کا کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ

ویڈیو پیغام اور خط میں بتایا جائے گا کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کورونا سے نمٹنے میں مصروف ہیں، اس لیے ان کے قرضے ری شیڈول کیے جائیں کیونکہ ترقی پذیرممالک کی استطاعت نہیں کہ قرض کی ادائیگی اور کورونا کا مقابلہ ایک ساتھ کریں۔

Loading...

وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام کچھ دیر بعد سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث معاشی سرگرمیاں بھی مانند پڑگئی ہیں۔

(Visited 52 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں