ہاتھوں کے انگوٹھے آپ کے بارے میں کیا بتا سکتے ہیں ….؟

لاہور : ہم ایک عام انسانی ہاتھ سے متعلق دلچسپ انکشافات کی طرف چلتے ہیں یہ دراصل ہمارے ہاتھوں کے انگوٹھے پر ماہرینِ نفسیات اور خاص طور پر پامسٹ حضرات کے تجربات اور مشاہدات ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں ضعف، کسی کمزوری اور اس کے موت کی طرف بڑھنے کا اندازہ انگوٹھے کی حالت میں واقع ہونے والی تبدیلیوں سے لگایا جاتا ہے اور ان کے درست ہونے کے بارے میں حتمی بات نہیں کہی جا سکتی۔

نارمل ڈلیوری اور سی سیکشن سے پیدا ہونے والے بچے میں کیا فرق ہوتا ہے….؟

ماہرِ نفسیات یا پڑھا لکھا اور قابل پامسٹ اس انسانی عضو کی مدد سے طبی مسائل کو بھی سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔

چھوٹے، بھدے اور موٹے انگوٹھے والے افراد اپنے کاموں کو حیوانی زور سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے افراد کی عادت میں تحمل نہیں ہوتا، لمبے اور خوبصورت انگوٹھے والے افراد اچھی عادات کے حامل ہوتے ہیں اور ہمیشہ ذہانت سے کام لیتے ہیں اور مہذب ہوتے ہیں۔

(Visited 98 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں