وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پولیو مہم پر اظہارِ اطمینان

بل گیٹس
Loading...

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے کرونا وائرس کی صورتحال اور پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پاکستان میں کوویڈ 19 کی بہتر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی بہت کارآمد ثابت ہوئی، بروقت موثر حکمت عملی سے صحت اور معیشت پر کورونا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے دوران بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے پاکستان کو بہت مدد ملی۔ پولیو کے لئے قائم انفراسٹرکچر سے کرونا کا موثر مقابلہ کیا

ن لیگی رہنما مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر کارکن مشتعل، پولیس سے جھڑپیں

اس موقع پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان میں مہم کا دوبارہ آغاز حوصلہ افزا ہے۔ امید ہے کہ مہم کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مناسب احتیاط اختیار کی جائے گی۔

Loading...

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے مقابلے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان نے کورونا کے دوران پسماندہ طبقات کی موثر دیکھ بھال کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی انتہائی مؤثر رہی۔ بروقت اقدامات سے صحت، معیشت کے شعبوں کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔ وبا کے دوران بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے پاکستان کو مدد ملی۔

(Visited 19 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں