آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (12th August 2020)

Loading...

حمل
دوستوں کے ساتھ کہیں جانے کا موقع مل سکتا ہے، بسلسلہ کاروبار بھاگ دوڑ رنگ لائے گی، دفتری امور احتیاط سے انجام دیں تاکہ افسران بالا کو آپ سے شکایت کا موقع نہ مل سکے۔

ثور
اولاد سے وابستہ توقعات پوری ہو گی، آپ کا ارادہ نئے کاروبار کا ہے تو آج کا دن اسے شروع کرنے کے لئے فائدہ مند ہے،سفر ضرور کریں کامیابی ہو گی۔

جوزا
اہم امور کے سلسلے میں وقت آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا، آپ کی چند دیرینہ خواہشات جس کا آپ شدت سے انتظار کر رہے تھے ضرور پوری ہو گی۔

سرطان
محبوب سے وابستہ توقع پوری ہوگی، ملازمت میں معمولی سی گڑ بڑ کا احتمام ہے لہٰذا ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایئے۔

اسد
اخراجات کی زیادتی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، سیاسی اور سماجی کارکن اپنے مقصد میں کامیاب رہیں گے، ملازمت کے متلاشی افراد اپنی من پسند ملازمت حاصل کر سکیں گے۔

سنبلہ
بہتر ہے آج کے دن کوئی اہم فیصلہ آپ نہ کریں، مخالفین سے صلح صفائی سے معاملات نپٹانے میں ہی آپ کا بھلا ہے۔

Loading...

Loading…
میزان
کوئی دیرینہ اسکیم عملی شکل اختیار کر سکتی ہے، شریک حیات کی صحت کی وجہ سے آپ فکرمند رہیں گے، گھریلو معاملات میں کسی باہر کے شخص کو ہرگز مداخلت نہ کرنے دیں تو بہتر ہے۔

عقرب
تعلیم کے سلسلہ میں کامیابی تو ہو گی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا، کوئی مخالف اندرونی سازش میں مصروف رہے گا۔

قوس
اپنی کاروباری سکیموں کو عملی شکل دیں، متوقع مفاد حاصل ہو سکے گا، رہائش کی تبدیلی کا بھی امکان ہے، بزرگان روحانی سے خصوصی فیض ہوگا۔

جدی
کسی دوست کی وجہ سے پریشانی رہے گی، کاروبار میں دوسروں کے مشوروں پر عمل کرنے کی بجائے اپنی سکیموں کو عملی شکل دیں تاکہ فائدہ زیادہ سے زیادہ ہو سکے۔

دلو
قریبی عزیزوں کے ساتھ اختلافات میں اضافہ ہو گا، ملازمت میں حسب منشا ترقی کے امکانات روشن ہیں، کسی بااثر شخصیت کے ساتھ مراسم بڑھیں گے۔

حوت
کسی نئے رشتہ داری کے قائم ہونے کا امکان ہے، ہو سکتا ہے آپ اپنی اولاد کا کسی بہتر جگہ رشتہ قائم کر دیں، جائیداد کے مسائل الجھ سکتے ہیں۔

(Visited 305 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں