مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا، رانا ثناء اللہ

شیخ رشید کو
Loading...

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

 مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھر نہیں لگا بلکہ اطراف کی عمارتوں سے لیزر گن فائر ہوا اور یہ مریم نواز پر براہ راست قاتلانہ حملہ تھا۔

گزشتہ روز مریم نواز پیشی کے لیے نیب دفتر پہنچیں تو اس موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔

پولیس نے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی جارچ بھی کیا، اس موقع پر مریم نواز کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا جس سے ان کی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے کو نقصان پہنچا۔

Loading...

مریم نواز کی نیب پیشی: پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں، واقعہ ریاستی دہشتگردی قرار

مریم نواز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں نقصان پہنچانے کے لیے گھر سے بلایا گیا، بیریئر کے پیچھے سے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا، اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو بہت نقصان ہوتا۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس کی وردی میں اہلکاروں نے گاڑی پر پتھراؤ کیا، بلٹ پروف ہونے کے باوجود ونڈاسکرین ٹوٹ گئی، سب کا یہی کہنا ہے کہ پتھر سے بلٹ پروف گاڑی کے شیشے نہیں ٹوٹ سکتے۔

(Visited 46 times, 1 visits today)

Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں