آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (12th September 2020)

Loading...

حمل
اپنے غصہ پر قابو رکھیں۔ ایک بار جو تعلقات خراب ہوئے تو پھر شاہد برسوں لگ جائیں ٹھیک ہونے میں۔ آج کوئی اہم رول ادا کر رہا ہے، ہوشیار ہو جائیں۔

ثور
آپ کی جس رکاوٹ کی وجہ سے آگے بڑھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ وہ کسی وقت بھی آج ہی دور ہو گی۔ پھر موقع اچھا ہے۔ اس کو بالکل ضائع مت کریں۔

جوزہ
نیت صاف رکھیں نماز کی طرف توجہ دیں اور باوضو رہا کریں۔ یاحیٰ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔ توجہ تو بار بار کرتے رہیں۔ معاملات خود ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔

سرطان
جن لوگوں کو ان دنوں سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ صرف اہم فیصلہ کر لیںکہ جو کرنا ہے اس پر قائم رہنا ہے اور ناجائز کام نہیں کرنا، پھر دیکھیں۔

اسد
آپ آہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب بڑھ تو رہے ہیں، مگر آپ حقوق العباد کے حوالے سے ابھی اپنے معاملات ٹھیک نہیں کر پائے۔ صرف اس کی اصلاح ضروری ہے۔

سنبلہ
قدم اٹھائیں ، رسک لیں اور صرف جائز کاموں میں۔ ان شاءاللہ بڑا ہی اچھا فائدہ حاصل ہوگا۔ آج کا دن آپ کے لئے بے حد شاندار ہے، مقاصد دیکھیں۔

loading...

میزان
آپ کو بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے کہ اپنا صدقہ لازمی دیں اور زبان کو مکمل طور پر بند رکھیں۔ آپ کی جذباتی غلطی آپ کو ورنہ کسی بڑی مشکل میں ڈال دے گی۔

عقرب
آج اچھا دن ہے۔ آپ کو اہم کامیابی ملنے کا امکان اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔ آج روزگار کا سلسلہ ان شاءاللہ بہتر ہو سکے گا۔

قوس
ایک بڑی مشکل ٹل گئی ہے۔ آپ بس توبہ سے کام لیتے رہیں گے تو اس طرح تمام پریشانیاں ختم ہوتی رہیں گی۔ آج کا دن مالی حوالے سے بہتر رہے گا۔

جدی
آج کا دن ذاتی کام کو پہلے کرنے کا ہے۔ دیر مت کرنا اور کوشش کریں کہ اب روزانہ کی بنیاد پر اپنے ضروری کاموں کو کریں، ہر کام ہو جائے گا۔

دلو
ایک اہم کام بنتے بنتے رک سکتا ہے جیسے کوئی بندش سی ہو گئی ہے۔ آپ کو بس ہو سکے تو دو غریبوں کا پیٹ بھرنا ہے، بندش ٹوٹ جائے گی۔

حوت
ایک سخت مخالفت کا سامنا ہے اور آج کل قریبی لوگوں سے بھی خبر کی امید نہیں ہے۔ خاموشی اور صرف خاموشی اس کا واحد حل ہے، خیال رہے بس۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں