کیا اداکارہ ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے …؟

اداکارہ ہانیہ عامر
Loading...

کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر کی چند تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن کہتے ہیں نا خربوزے کودیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔ شاید ہانیہ عامر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر
Photo: File

ہالی ووڈ ہو، بالی ووڈ یا لولی ووڈ پچھلے کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکاراؤں میں خوبصورتی میں اضافے کے لیے چہرے کی سرجری کرانا فیشن بن گیا ہے اوران میں سب سے عام ہونٹوں کی سرجری ہے جسے تقریباً ہر دوسری اداکارہ نے کروایا ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ سرجری ہر کسی کوراس نہیں آتی۔

اداکارہ ہانیہ عامر

Loading...

ہماری بہترین تربیت کرنے میں والدین نے اپنی پوری زندگی لگائی، یمنیٰ زیدی

ہانیہ عامرکی سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں انہوں نے اپنے ہونٹوں کو نمایاں کیا ہوا ہے اوران کے ہونٹ غیر معمولی طور پر بڑے نظر آرہے ہیں لیکن انہوں نے لپ فلرز(ہونٹوں کی سرجری) کرانے کی تصدیق نہیں کی۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کی یہ نئی تصاویر بالکل بھی پسند نہیں آرہیں اور لوگ ان کی تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہانیہ عامر کو دن بدن کیا ہوتا جارہا ہے ۔ ہانیہ پہلے بہت خوبصورت تھیں۔ ایک صارف نے کہا خوبصورتی صرف اصل میں ہے۔ پتہ نہیں ان مشہور اداکاراؤں کو خدا کی طرف سے دئیے گئے خوبصورت تحفے کے ساتھ کھیل کرکیا مل جاتا ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں