بھنگ استعمال کرنے والوں کے متعلق ماہرین نے انوکھی ریسرچ پیش کردی …

بھنگ
Loading...

ایک ریسرچ میں امریکی ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بھنگ یا گانجا استعمال کرنے سے انسان کی جسمانی کارکردگی میں بہتر ہے.

لیکن شرط یہ ہے کہ بھنگ کا استعمال درست وقت پر کیا جائے. امریکہ,کینیڈا اور یورپ کے بہت سے ممالک میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد قانونی طور پر بھنگ کا استعمال کر سکتے ہیں. عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ دوسرے نشوں کی نسبت بھنگ ایک ایسا نشہ ہے جس کو پینے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور انسان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے.

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے یہ بات صرف ایک مفروضہ سمجھی جاتی تھی اور اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں تھا لیکن اب ہم نے اپنی ریسرچ سے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ یہ مفروضہ بالکل درست تھا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے گانجا کا استعمال کرنے والے 280 سے زائد افراد کا جائزہ لیا اور ان افراد کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بھنگ پینے والے انسان کی کارکردگی میں واقعی ہی اضافہ ہو جاتا ہے.

Loading...

غور طلب بات یہ ہے کہ بھنگ استعمال کرنے سے کارکردگی میں اضافہ صرف ان ہی لوگوں میں ہوا جنہوں نے پورا دن کام کاج کرنے کے بعد شام کو اپنے کام سے فارغ ہو کر بھنگ کا استعمال کیا اور دیکھا گیا کہ اگلی صبح ان افراد کی کارکردگی واضح طور پر بہت بہتر تھی.

روح اور خواب کا کیا تعلق ہوتا ہے …!

ماہرین نے بتایا کہ جائزے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ بھنگ پینے والے افراد دوسروں کے ساتھ معمولی لڑائی جھگڑا بھی کرتے ہیں. اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ریسرچ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھنگ کے استعمال سے انسان کے اعصابی تناؤ اور تھکن میں میں واضح کمی ہوتی ہے. جس کی وجہ سے انسان رات کو پرسکون نیند سو سکتا ہے.

تھکاوٹ دور ہو جانے کی وجہ سے انسان اگلے دن زیادہ فریش ہوتا ہے. بہت سے ماہرین کو اس ریسرچ پر کئی اعتراضات ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ریسرچ میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ جو لوگ بھنگ پیتے ہیں وہ کتنے عرصے سے بھنگ کا استعمال کر رہے تھے اور وہ کتنی مقدار میں روزانہ بھنگ استعمال کرتے تھے.

ریسرچ پر دوسرا اعتراض یہ ہے کہ ماہرین نے پہلے ریسرچ میں لوگوں کی جو تعداد شامل تھی وہ انتہائی کم ہیں ان کو چاہئے تھا کہ وہ اپنے ریسرچ میں تقریبا ایک ہزار تک لوگوں کو شامل کریں تاکہ واضح طور پر نتائج حاصل کیے جا سکیں.

(Visited 42 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں