رنگ گورا کرنے والوں کے لیے اداکارہ آمنہ الیاس کا منفرد پیغام

آمنہ الیاس
Loading...

کراچی: ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے رنگ گورا کرنے کی مخالفت میں آٹے میں منہ ڈال کر لوگوں کو ایک منفرد پیغام دے دیا۔

گہری رنگت کے حوالے سے ہمیشہ آواز بلند کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے اس بار منفرد انداز اپناتے ہوئے رنگ گورا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ رنگ تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پہچانیں۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا نام بتانے کے بعد اپنا منہ آٹے سے بھرے تسلے میں ڈال دیا۔

چہرے پر آٹا لگنے کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب کریں گے مداح میرا اعتبار، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کے لیے خود کو پہچانو۔ اداکارہ نے شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں خود کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج میرا گورا ہونے کا خواب پورا ہو گیا۔

Loading...

جوہی چاولہ کے رومانوی سین پر ان کے بچوں کا کیا ردعمل ہوتا ہے…. ؟

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں کو آڑے ہاتوں لے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں لیکن میں آج میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ بدصورت نہیں بلکہ بہت خوبصورت اور پر کشش ہیں۔

(Visited 43 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں