آج کل

پاکستان

پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں ۔۔۔۔

اللہ پاک نے پاکستان پر خاص رحمت نازل کی ہے اور ہمارے پیارے وطن پاکستان کو سردی گرمی بہار اور خزاں جیسے چار موسموں سے نوازا ہے ۔ اور ہر موسم کا اپنا الگ مزہ ہے ۔ہم خوش قسمت ہیں اللہ تباک و تعالی نے ہمیں چار موسموں سے نواز کر ہم پر اپنا خاص کرم کیا ہے۔ موسم گرما پاکستان کا سب سے لمبا موسم ہے جو تقریبا سات ماہ تک چلا گیا ہے ہر موسم کا اپنا مزہ ہے۔ اور ہر موسم کی اپنی خاصیت ہے.

لیکن انسان ناشکرا ہے وہ کبھی خدا کا شکر نہیں ادا کرتا جب گرمی آے تو انسان چاہتا ہے سردی ہو سردی آے تو انسان چاہتا ہے گرمی ہو موسم گرما میں پھلوں کا بادشاہ آم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جسے ہر امیر غریب کھاتا ہے. دنیا کا سب سے میٹھا ترین آم شجاع آباد پاکستان کا مانا جاتا ہے۔

آم کے علاوہ تربوز خربوزہ ناشپاتی خوبانی انار. سیب بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں.پاکستان کی زمین بہت زرخیر ہے یہاں ہر چیز اگائی جاتی ہے خواہ اس کا تعلق پھلوں سے ہو سبزیوں سے زرعی اجناس سے یا پھر خشک میوہ جات سے ۔ یہ اللہ پاک کا پاکستان اور پاکستان کی عوام پر خاص کرم ہے ۔

پاکستان کا دوسرا موسم سرما ہے جس کا اپنا مزہ ہے پہاڑوں پر برف باری ہوتی ہے جو گرمیوں میں پگھل کر ہماری فصلوں کو سیراب کرتی ہے موسم سرما میں مالٹا کیلا جوبن پر ہوتا ہے اس کے بعد موسم بہار ہوتا ہے جو موسموں کی ملکہ ہے. بہار کا موسم بہت ہی خوبصورت ہوتا ہے ہر طرف ہریالی خوشبو اور خوبصورتی دکھائی دیتی ہے . اس کے بعد چوتھا موسم خزاں ہوتا ہے جس میں پرانے پتے گر جاتے ہیں .

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کو اللہ پاک نے چار موسموں سے نوازا ہے ورنہ کہیں پہ پورا سال سردی کا زور رہتا ہے تو کہیں شدید گرمی کا ۔ پاکستان کو اللہ پاک نے بہت خوبصورت بنایا ہے یہاں سیر و سیاحت سے بہت سے مقامات ہیں خوبصورتی جگہ جگہ دکھائی دیتی ہے جیسے مری ہو یا سوات گلگت بلتستان ہو یا پھلوں کی وادی کوئٹہ ۔ کالام ناران کاغان نتھیاگلی ایوبیہ پتھریاٹہ قابل دید ہیں۔

پاکستان کے ہر موسم کے مختلف پھل بہت مزہ دیتے ہیں. اس کے علاوہ دنیا کی 11 بڑی ترین چوٹیوں میں سے 5 بڑی چوٹیاں پاکستان میں پائی جاتی ہیں. یہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے ۔
پاکستان پر رب تعالی کا ایک خاص کرم یہاں نمک کی کان کا ہونا بھی ہے ۔ کھیوڑہ میں موجود نمک کی کان دنیا کی قدیم ترین کانوں میں سے ایک شمار کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کا قومی ترانہ اپنی شاعری اور دھن کے اعتبار سے دنیا کے بہترین ترانوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ گوادر کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ” ڈیپ سی پورٹ ” یعنی گہرے سمندر کی بندرگاہوں میں کیا جاتا ہے۔

قائد اعظم ہم اور قائد کی نافرمانی

پاکستان وہ ملک ہے جسے 1998 میں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا اور پاکستان پہلا ایٹمی طاقت بننے والا اسلامی ملک ہے۔ پاکستان میں موجود انڈس ویلی تہذیب اور موئن جو دڑو” کا شمار قدیم ترین تہذیبوں میں ہوتا ہے۔

تربیلا ڈیم ایک ایسا ڈیم ہے جو کچی مٹی سے بنا لیکن اس کا شمار دنیا کے بڑے ڈیموں میں کیا جاتا ہے۔ دنیا کا ایک بڑا نہری نظام بھی پاکستان کے پاس موجود ہے جو 14 اعشاریہ چار ایکر رقبے پر محیط ہے۔

اللہ تعالی نے پاکستان کے لوگوں کو بہت ذہین بنایا ہے ۔ لیکن یہ ہم پر ہے کہ ہم اس ذہانت کا صحیح استعمال کریں . دنیا کا سب سے بڑا فٹبال پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بنایا گیا 2002 میں اس کا قطر 4 میٹر تھا ۔

زونیرہ شبیر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *