عوام کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟

ذمہ داری

کیا ملک کی بہتری صرف حکومت کے ساتھ دینے سے ہی ہوتی ہے یا اس میں عوام کا بھی کچھ کردار ہوتا ہے؟ اگرآپ یہ سوچتے ہیں کہ ملک کی بہتری صرف وہاں کی حکومت سے ہی ہوتی ہے تو آپکی یہ سوچ بلکل غلط ہے۔

اگرہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک بہتر ہو تو ہمیں خود بھی اس میں ذمہ داری کا اظہار کرنا ہوگا- ہر جگہ انسان اپنی ذمہ داری پوری کر نے کے علاوہ موبائل اور اس میں موجود انٹرنٹ میں مصروف ہے۔

ہمیں چاہیے کہ ہم ان سب کو ساتھ لے کر چلیں اور اپنے ملک میں ان چیزوں پر نظر ڈالیں جن سے ہمارا ملک بہتری کی طرف آسکتا ہے اور اگر ہم آپنے آس پاس نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں سب سے زیادہ یہ چیز نظر آتی ہے کہ ہمارے ملک میں درختوں کی بہت کمی ہے جو کہ ملک کے اچھے ماحول کے لیے نقصاں دہ ہے۔

کسی بھی ملک کہ ماحول کو بہتر اور خوشگوار رکھنے کے لیے وہاں قریب وقریب پچیس فیصد جنگلات کا موجود ہونا لازمی ہے۔ لیکن ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں صرف دو اشاریہ دو فیصد جنگلات ہی موجود ہیں۔ جو کہ بہت ہی کم ہیں۔ کسی بھی ملک کے اچھے ماحول کے لیے اس میں درخت لگانا بہت ضروری ہیں جو کہ ہماری ذمہ داری ہے۔

اسکی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ ملک میں جیسے جیسے آبادی بڑھ رہی ہے ویسے ہی درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ بڑھ رہا ہے۔ ملک میں بڑھتی سردی کی وجہ سے لوگ لکڑیا بھی بہت جلاتے ہیں اور فرنیچر بنانے کے لیے بھی درختوں کو کاٹا جا رہا ہے۔ لہذا ہمیں ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے چاہیے کہ ہم ذیادہ سے ذیادہ درخت لگائیں اور اپنے پیارے ملک کو اور خوبصورت بنائیں۔

درخت لگانا ایک ایسی چیز ہے جو ہر انسان کر سکتا ہے۔ یہ کسی کے لیے بھی مشکل نہیں۔ آپ آج اپنی ذمہ داری کا اظہار کریں گے تو کل کو آپکی نسلیں ایک خوشگوار زندگی گزار سکیں گی۔ اگر ہم اپنی اس ذمہ داری کو ابھی تبدیل نہیں کریں گے تو کل کو ہم اور ہماری آنے والی نسلیں تازہ ہوا اور خوبصورت ماحول سے محروم ہو جائیگی۔

لہذا ابھی قدم اٹھائیں اور اس نیکی میں حصہ ڈالیں اور اپنے ملک کو ایک بہتر ماحول مہیا کریں جو کہ ہم سب کے لیے ضروری ہے..!

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں