دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں ماہرہ خان کا نمبر کونسا …؟

ماہرہ خان

لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے چاہنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں ہے، ان کے چاہنے والے ہر وقت ماہرہ خان کی زندگی کے بارے میں وقتاً فوقتاًجاننے کے خواہش مند ہوتے ہیں.

اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاکستانی اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں 18 ویں نمبر پر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سٹائل کریز جو عالمی سطح کا سب سے بڑا مشہور میگزین ہے نے خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اور صحت سے متعلق ایک لسٹ جاری کی ہے۔ اس لسٹ کو ’دنیا کی 52 خوبصورت ترین خواتین‘ کا نام دیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ بھی شامل ہیں اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ماہرہ خان
Photo: File
ماہرہ خان
Photo: File
ماہرہ خان
Photo: File

خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اس فہرست میں عالمی شہرت یافتہ اداکارائوں دپیکا پڈوکون، بیلا حدید، ایشوریہ رائے، انجلینا جولی سمیت دیگر کے ساتھ ہیں۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری شادی کا اعلان کردیا..!

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006ء میں کیا، ٹی وی شو ’ہمسفر‘ کے دوران اپنی قابلیت کے ذریعے خود کو منوایا۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ کی، وہ پاکستان کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کر چکی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں بھی ہیروئن کا کردار نبھایا تھا۔

ماہرہ خان
Photo: File
ماہرہ خان
Photo: File
ماہرہ خان
Photo: File

اس فہرست میں سرفہرست زوزیبینی تنزی ہیں، جن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے، دوسرے نمبر پر بیلا حدید ہیں، دپیکا پڈوکون، سکارلسٹ جانسن، بلیک لیولی، انجلینا جولی، ہیلے بیری، ایشوریہ رائے بچن، بیونسے اور پریانکا چوپڑا بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے، پانچویں،چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

دیگر میں گال گیڈٹ، ایما واٹسن، کیٹ ڈیننگز، صوفیہ ورگرا، ایملی، جورڈن ڈن، ایملیا کلارک، ماہرہ خان، ریچل میک ایڈم، عینی ہیتھاوے، لانا ڈیلرے، ریحانہ، لوپیتا،کوبی سامولدرز، میلا کونس، رانیا عبد اللہ، اناستاسیا، نینا ڈوبرے، ایرینا شاک، سوبیتا، جمیلا جمیل، کیرا نائٹلے، الیسن ولیمز سمیت دیگر شامل ہیں۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

ماہرہ خان,

اپنا تبصرہ بھیجیں