موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ باتیں ہیں، اسد عمر

اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے اعتراف کیا کہ موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر  نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ باتیں ہیں، موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے، انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے۔

شہریوں کو متبادل جگہ دینے کیلئے جگہ دی جائے کیونکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، مصطفی کمال

حکومت جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، فروغ نسیم

سپریم کورٹ کا کراچی سرکلر ریلوے کو 3 ماہ میں آپریشنل کرنے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کیخلاف درخواست مسترد

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شبرشیدی کے حکومت سے نالاں ہونے کے حوالے سے میرے پاس معلومات نہیں، میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، حفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Comments

comments

اسد عمر,

اپنا تبصرہ بھیجیں