48 سال بعد ایم سی سی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایم سی سی

لاہور: ایم سی سی کرکٹ ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، تاریخ ساز کلب کے صدر کمار سنگارا قیادت کے فرائض نبھا رہے ہیں، روی بوپارا، روز وائٹلی اور ریولوف فان ڈیر میروو سمیت دیگر کاؤنٹی کرکٹرز بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

3 کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان سپر لیگ سے کیا گیا ہے جن میں لیام ڈاؤسن، سمیت پٹیل اور فل سالٹ شامل ہیں، یہ کھلاڑی 1، 1 میچ میں مہمان ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ ایم سی سی کی ٹیم کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کیخلاف دورے کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ پاکستان شاہینز کیخلاف ایچی سن کالج گراؤنڈ میں 16 فروری کو شیڈول ہے جو 50 اوورز پر مشتمل ہوگا۔ 17

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین باؤلر بن گئے

فروری کو ایچی سن کالج گراؤنڈ میں ٹیم کا مقابلہ ناردرن ایریاز کیخلاف ٹی 20 میچ میں ہوگا جبکہ 19 فروری کو ایچی سن کالج گراؤنڈ میں ہی ملتان سلطانز کیخلاف ٹی 20 میچ کھیل کر میر ی لی بورن کرکٹ کلب کی ٹیم وطن واپس روانہ ہو جائیگی۔

loading...

ایم سی سی کیخلاف میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ناردرن ایریاز کی ٹیم سے محمد موسیٰ باہر ہو گئے جن کی جگہ منیر ریاض کا انتخاب کیا گیا ہے۔

(Visited 27 times, 1 visits today)

Comments

comments

ایم سی سی, کرکٹ, کرکٹ ٹیم,

اپنا تبصرہ بھیجیں