کرونا وائرس سے خوفزدہ شخص نے خودکشی کرلی

کرونا

نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کے شبے میں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے رہائشی 50 سالہ بالا کرشنا نے کرونا وائرس کے شبے میں خودکشی کرلی۔ مذکورہ شخص کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بالا کرشنا اپنے موبائل فون پر کرونا وائرس سے وابستہ ویڈیو دیکھ کر یہ سمجھ بیٹھا کہ وہ اس جان لیوا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہے۔

بالا کرشنا کے بیٹے کے مطابق والد کو انفیکشن کی وجہ سے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی طرز زندگی میں بدلاؤ لانے کی ہدایت کی تھی۔

بالا کرشنا کے بیٹے کا کہنا ہے کہ جب والد کو بتایا گیا کہ وہ کسی بھی وائرس کا شکار نہیں ہیں تو انہوں نے بات سننے سے انکار کردیا اور تمام افراد سے کہا کہ وہ ان سے دور رہیں۔

کرونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئیں

بیٹے کے مطابق والد نے اپنے آپ یہ محسوس کرلیا تھا کہ وہ اس موذی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے گھر کے تمام افراد کو کمرے میں بند کردیا اور مقامی قبرستان میں اپنی والدہ کی قبر کے قریب ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

بالا کرشنا کی اہلیہ لکشمی دیوی نے پڑوسیوں کو دروازہ کھولنے کے لیے آواز لگائی لیکن جب تک پڑوسی آئے اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جبکہ چالیس ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

(Visited 31 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں