کلبھوشن جادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا

Loading...

کراچی: بھارتی دہشت گرد اور را کے حاضر سروس اہلکار کلبھوشن جادیو پر بننے والی پاکستانی فلم ’ ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

تیمور شیرازی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹیزر میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو بلوچستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Loading...

ڈھائی چال‘ کی عکس بندی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں معروف اداکار شمعون عباسی ، عائشہ عمر ،ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

آسکر ایوارڈ 2020 کون کون اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ؟

فلم کی کہانی کے حوالے اداکار شمعون عباسی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ کہانی بلوچستان کے حوالے سے ہے کہ کس طرح بلوچستان کے عوام نے خطے میں امن بحال کرنے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ساتھ ہی بہت مشکل وقت بھی دیکھا ہے، فلم کی کہانی صحافت کے طلبہ پر مبنی ہے۔

فرحین چوہدری کی تحریر کردہ بلوچستان کے حالات اور حقیقی واقعے پر مبنی اس فلم میں شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں اور فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(Visited 31 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں