کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، شہزاد اکبر

شہزاد
Loading...

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، آپ کو بلایا جاتا ہے تو جواب دینا ہو گا، بلاول بھٹو کو کہیں سے کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ملا کہ انہیں ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں چیف جسٹس نے کہا میں بے گناہ ہوں، پہلے ایک صاحب کہتے تھے مجھے کیوں نکالا، اب ایک صاحب کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا۔

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر عملدرآمد چاہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

شہزاد اکبر نے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو کہیں سے کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ملا کہ انہیں ہاتھ نہیں لگایا جا سکتا۔

دباؤ کے باوجود پیچھے نہیں ہٹوں گا، گرفتار ہوا تو آصفہ میری آواز ہوگی: بلاول

Loading...

معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا بلاول کہتے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان نے انہیں بے گناہ قرار دیا، بلاول بھٹو کاش آپ پاکستان میں پڑھے ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا آپ کو کسی نے بے گناہ نہیں کہا تھا، عدالت نے آپ کو معصوم کہا تھا، یہ بات شیخ رشید روز کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے حکم نامے کا پیرا نمبر 23 تھا کہ بلاول کو نیب میں پیش کیا جائے۔

(Visited 37 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں