کوئی ایک بچہ والدین کا زیادہ پسندیدہ کیوں ہوتا ہے ….؟

بچہ
Loading...

سائنس کا کہنا ہے کہ ہر والدین کا ایک بچہ پسندیدہ ہوتا ہے لیکن ان کا پسندیدہ بچہ کون ہوتا ہے ؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو کہ عام طور پر ہر والدین کے سامنے ہوتا ہے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ ہر دو بچوں میں سے ایک بچہ والدین کا پسندیدہ ضرور ہوتا ہے ۔ عام طور پر جب والدین سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے تو وہ یہ بتانے سے گریز کرتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ بچہ کونسا ہے ۔

ریسرچ کیا کہتی ہے ؟

ریسرچ کے مطابق ہمیشہ والدین کے لیے ایک بچہ پسندیدہ ہوتا ہے اور زیادہ تر ریسرچ میں والدین نے بڑے بچے کو اپنا پسندیدہ بچہ کہا ہے ۔ ہیومن ڈیویلپمنٹ اور فیملی سٹڈیز کی پروفیسر کیتھرین کانگر کہتی ہیں کہ میں نے 768 خاندانوں سے سوالات پوچھے ہیں جن میں سے %70 ماوں نے جبکہ %74 باپوں نے سب بچوں میں سے ایک بچہ پسندیدہ ہونے پر اعتراف کیے ۔

بچہ
Photo: File

میرج اینڈ فیملی جرنل کی ریسرچ کے مطابق %75 اپنے بڑے بچے کے سب سے زیادہ قریب ہیں اور دس سال پہلے کی ریسرچ میں بھی ان کا یہی نتیجہ تھا ۔

اگر بیوی شوہر سے زیادہ پیسہ کمائے تو کیا ہوتا ہے….؟

سب بچوں میں سے ایک بچہ پسندیدہ رکھنا، بچوں کی صحت اور تربیت کے لیئے بہت برا ہے پروفیسر کیتھرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ بڑے بچوں کو معمول سے ہٹ کر فیور دی گئی اور ان کے خیال میں ایسا اس لیئے کیا گیا کہ ان کی عمر زیادہ ہے اور انہوں نے والدین کے ساتھ زیادہ وقت گزارا ہے ۔

Loading...

ہر بہن بھائی کو لگتا ہے کہ باقی بھائیوں کی نسبت اس پر ظلم کیا جا رہا ہے حالانکہ والدین اپنے سب بچوں سے برابر کی محبت اور سلوک کرتے ہیں ۔ ہمیں والدین کو یہ سمجھانا ہو گا کہ بچوں کے درمیان پسندیدگی ظاہر کرنا باقی بچوں کا اعتماد کھا جاتا ہے اور ان کی شخصیات تباہ ہو جاتی ہے پس ہمیں سب کے ساتھ برابر سلوک کرنا چاہیئے ۔

قابل رحم بات یہ ہے کہ سب کچھ جاننے کے باوجود اکثر والدین بچوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہیں کر پاتے اور نتیجتًا بچوں کا اعتماد اور شخصیت تباہ ہو جاتی ہے ۔ آخری بات کے اب والدین ایسا کیا کریں کہ کسی بچے کو یہ نا لگے کہ اس کے والدین اس پر ظلم اور باقی بہن بھائیوں کو معمول سے ہٹ کر فیور کرتے ہیں ۔ ۔ ؟

مترجم ذونیرہ شبیر

(Visited 100 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں