آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (13th March 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

علی زنجانی
13 مارچ جمعہ۔

حمل
چھوٹے بہن بھائیوں سے وابستہ توقعات پوری ہو سکیں گی۔ چھوٹے سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ والدین سے خوشیوں کا حصول ہو گا۔ نئے شراکتی معاہدے کر سکیں گے۔

ثور
کاروبار میں مالی فائدہ ہو سکے گا۔ کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں گے۔ شریک حیات سے کچھ باتوں پر اختلاف ہو سکتا ہے جو زیادہ عرصہ نہیں رہے گا۔

جوزا
بہتر کیرئیر، کاروبار یا مالی پوزیشن کے لےے نئی جگہوں پر جانا اور لوگوں سے ملنا مفید ہو گا تا کہ کام میں وسعت کا اندازہ ہو سکے۔ رومانس کے لےے حالات سازگار رہیں گے۔

سرطان
شادی سے متعلق بات چیت آگے بڑھ سکے گی۔ مختلف فرموں سے کاروباری معاہدے طے پا سکیں گے۔ جن سے آپ کو مالی فائدہ کا حصول ممکن ہو گا۔ حالات سازگار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:- پاکستان کا حال اور جرمنی کا ماضی ….!

اسد
کھیل کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ گھریلو معاملات میں نہایت احتیاط سے کام لیں۔ اشتعال اور جلد بازی نقصان دہ ہو گی اور مزید مشکلات پید اہوں گی۔

سنبلہ
رشتہ داروں سے اپنے رویہ میں بہتری پیدا کرنا ضروری ہے ورنہ بگاڑ کا خطرہ ہے۔ اندرونِ ملک سفر سے گریز کریں، سفر میں پریشانی کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:- حضرت میکائیلؑ اور اسرافیلؑ ….. ایما ن افروز واقعہ…!

Loading...

میزان
اخراجات میں اضافہ ہو گا، بعض افراد قرضہ لینے پر مجبور ہو سکتے ہیں، اخراجات کنٹرول میں رکھیں۔ بہن بھائیوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اندرونِ ملک سفر متوقع ہے۔

عقرب
دوستوں کے ساتھ تعاون کرنا مناسب ہو گا۔ دوران کاروبار روپیہ پیسہ لگائیں گے تو وہاں سے فائدہ ہو گا۔ بعض غیر شادی شدہ افرا دکی شادی خوشیوں کا پیغام لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:- روحیں گھروں کو کب اور کیوں واپس آتی ہیں ؟

قوس
ملازمت میں ترقی کے قوی امکانات ہیں۔ افسرانِ اعلیٰ سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ دور دراز کے سفر سے کوئی خوشی کی خبر سننے کو ملے گی۔ حالات سازگار رہیں گے۔

جدی
دوستوں سے مالی معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔ دوسروں سے وابستہ توقعات اور ؒخواہشات میں ناکامی ہو گی۔ انعامی اسکیموں میں روپیہ پیسہ خرچ کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:- روحیں گھروں کو کب اور کیوں واپس آتی ہیں ؟

دلو
سماجی تقریبات میں شرکت سے چند نئے لوگ آپ کی زندگی میں شامل ہو جائیں گے۔ جس سے عزت و وقار میں مزید اضافہ ہو گا۔ گھریلو مصروفیات میں بھی اضافہ ہو سکے گا۔

حوت
شریک کار کے متعلق غیر متوقع انکشافات سامنے آئیں گے۔ ایسے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے جس سے ذہنی تناﺅ کا شکار ہو سکیں گے۔ صبر و تحمل سے کام لینا بہتر رہے گا۔

(Visited 98 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں