پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، انسٹرکٹر پائلٹ میجر عمر، لیفٹیننٹ فیضان شہید

Loading...

راولپنڈی: پاک فوج کا تربیتی طیارہ پنجاب کے شہر گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 2 پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے اور انہیں جان بچانے کے لیے طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔ میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Loading...

وزیراعظم کا کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

یاد رہے گذشتہ ماہ اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

اس سے قبل 7 جنوری کو پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں طیارے ایف ٹی سیون میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے، جن کے نام اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان تھا۔

(Visited 50 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں