کورونا فنڈ میں آنے والی پائی پائی کے امین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

عثمان بزدار
Loading...

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے ملاقات کی، بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کورونا فنڈ میں آنے والی پائی پائی کے امین ہیں، مستحق افراد تک پہنچائیں گے۔

مشکل وقت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں، وزیراعظم

ڈاکٹروں نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پرعمل کیا جائے، اسد عمر

پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز کے افسروں اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تعلیمی بورڈز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مصیبت کے وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی، دوسرو ں کے لئے جذبہ خیر پاکستانی قوم کو دیگر اقوام سے ممتاز کرتا ہے۔

loading...

سنجیدہ لوگ اگرغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے تو یہ ناقابل قبول ہے، بلاول بھٹو

وزیراعلی عثمان بزدار  نے یقین دلایا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں آنے والی پائی پائی کے امین ہیں، فنڈانتہائی شفاف انداز سے حق داروں تک پہنچایا جائے گا، کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو حکومتی اقدامات پر من و عن عمل درآمد کرنا ہو گا۔

(Visited 45 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں