شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار

عمران فرحت
Loading...

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا۔

پنجاب میں کورونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار کی وبا

لالا کے مطابق انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا
اور بد قسمتی سے وہ مثبت آگیا ہے۔ آفریدی نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسزمیں ریکارڈ اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 798 ہوگئی ہے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں