شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے 4 جوان شہید

Loading...

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے چار جوان شہید اور چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیلات ارضِ پاک سے فسادیوں کے خاتمے کے مشن میں فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔ امن کے چار دشمن بھی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں سکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو گئے۔

Loading...

عارف علوی، عمران اسماعیل، علی زیدی لیاری گینگ وار کی دعوتیں کرتے تھے، سعید غنی

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ آپریشن انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد شہباز یاسین، سپاہی راجا وحید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں