ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر پہلی بار ماسک پہن ہی لیا

Loading...

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا پھیلنے کے بعد بالآخر پہلی بار عوام میں ماسک پہن ہی لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب والٹر ریڈ فوجی اسپتال کے دورے کے موقع پر ماسک پہن لیا۔ انہوں نے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی اور طبی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ماسک پہننے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی ماسک پہننے کے خلاف نہیں رہا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے لیے صحیح وقت اور جگہ ہوتی ہے، جب آپ اسپتال میں ہوں اور بہت سارے لوگوں سے واسطہ پیش آرہا ہو جن میں سے بعض تو ابھی کورونا سے صحت یاب ہوئے ہوں، تو ایسے میں تو ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے۔

loading...

سال 2021 میں پاکستان کی معیشت میں بحالی کا امکان ہے، آئی ایم ایف

واضح رہے کہ امریکا میں جنوری میں کووڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں تیزی سے یہ وبا پھیلی اور اب تک ساڑھے 33 لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں اور ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اتنی مہلک وبا کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ اب تک ماسک پہننے سے گریز کرتے رہے اور کہتے تھے کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں