آل راؤنڈر محمد حفیظ کو آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ

آل راؤنڈر محمد حفیظ
Loading...

لاہور:  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ پی سی بی کی طرف سے بائیو سیکیور کی خلاف ورزی کرنے لگے۔ جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ آج صبح ٹیم ہوٹل سے متصل گولف کورس گئے جوکہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہے۔ اس دوران انہوں نے ایک عام فرد کے ساتھ تصویر بنوائی اور بعد ازاں اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردیا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، اس تصویر میں وہ ایک 90 سالہ خاتون کیساتھ نظر آ رہے ہیں، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گالف کھیلنے کے لیے ایک گراؤنڈ میں موجود ہیں تاہم انہوں نے پی سی بی کی طرف سے متعارف کرائے گئے قانون کی خلاف ورزی کی۔

Loading...

پی سی بی کے مطابق جیسا کہ تصویر میں واضح ہے کہ محمد حفیظ نے 2 میٹر پر مشتمل سماجی فاصلے کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے، لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے ٹیم ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد محمد حفیظ کو اس وقت تک آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا۔

رمیز راجا نے سرفراز کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کا کووڈ19 ٹیسٹ بدھ کی سہ پہر لیا گیا، جس کا رزلٹ جمعرات کو متوقع ہے۔ محمد حفیظ کو آئسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ ان کے اور ان کے اردگرد موجود تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم منیجمنٹ کا ماننا ہے کہ یہ غلطی غیردانستہ تھی تاہم یہ سب کو بائیو سیکیور ماحول جوکہ ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بنایاگیا ہے کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرنے کی ایک اچھی یاد دہانی ہے۔ ٹیم منیجمنٹ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 20 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں