کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد خبردار ہوجائیں ….!

وائرس سے صحت یاب
Loading...

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد پر تحقیق کے دوران ترکی کے ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کے سر کے بال طویل عرصے تک گرتے رہتے ہیں.

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگ بڑی تعداد میں اس مسئلہ کا سامنا کر رہے ہیں. امریکہ کی ایک مشہور اداکارہ نے ابھی کچھ دن پہلے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کرونا وائرس کو انتہائی سنجیدگی سے لیں. انہوں نے اپنے متعلق بتایا کہ مجھ میں 5 مہینے پہلے کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ابھی تک صحت یاب ہونے کے بعد بھی مجھے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. انھوں نے کہا میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوں اور میرے سر کے بال گھچوں کی صورت میں گر رہے ہیں.

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بہت سے مریضوں کو کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد سانس لینے میں مشکل اور پٹھوں کی کمزوری جیسے مسائل کا طویل مدت تک سامنا ہے. برطانوی ماہرین نے بھی اپنی ریسرچ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ان کے پاس بھی بہت سے ایسے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن کے سر کے بال تیزی سے گر رہے ہیں.

کرونا کے ایسے مریض دوسروں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہے ہیں …؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں میں مارچ اور اپریل کے مہینے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ان لوگوں کو جون اور جولائی کے مہینے میں بال گرنے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا.

Loading...

ریسرچ پیش کرنے والے ترکی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم ریسرچ سے یہ بات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس بالوں پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے اور اس کو کس طرح کنٹرول کیا جاسکتا ہے .

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 63 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔ اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 971 ہوچکی ہے جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کرونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

(Visited 81 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں