موٹروے زیادتی کیس: ملزم وقارالحسن پولیس کے سامنے پیش

وقارالحسن
Loading...

لاہور: موٹروے زیادتی کیس کا ملزم وقار الحسن سی آئی اے ماڈل ٹاؤن تھانے پیش ہو گیا اور ملزم نے جرم سے انکار کیا ہے۔

موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کی نشاندہی کرنے پر 25لاکھ انعام کا اعلان

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گجرپورہ کے قریب خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

خاتون سے زیادتی کے الزام میں نامزد ایک وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی ہے اور  سی آئی اے پولیس کی ملزم وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم وقارالحسن رشتے داروں کے دباؤ کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن پولیس کے روبرو پیش ہوا۔

Loading...

ذرائع کے مطابق وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عابد کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں، لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام عنی نے گزشتہ روز موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان عابد اور وقارالحسن کی نشاندہی کی تھی۔

گذشتہ روز اعلیٰ سطح کی پریس کانفرنس میں ملزم وقار کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں اور بتایا گیا تھا کہ ملزم وقار قلعہ ستار شاہ شیخوپورہ کا رہنے والا ہے۔

(Visited 38 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں